کراچی میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:59 Second

کراچی میں رات گئے 3 مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 5 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔یونیورسٹی روڈ پر مسلح ڈاکو 8 شہریوں سے واردات کر کے فرار ہو گئے۔مسلح ملزمان شہریوں سے 12 موبائل فون نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزم سکندر اور رحیم سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔سکھن بھینس کالونی نمبر 5 قبرستان کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے۔زخمی ملزم عبدالغفار اور ارشاد سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے۔سہراب گوٹھ کوئٹہ بس اڈے کے قریب بھی پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے جبکہ ملزم کا ساتھی رئیس فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو شریف کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، ملزم کی وارداتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %