وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کی یقین دہانیوں کے بعد آئی ایم ایف نے اجلاس بلا لیاہے،آئی ایم ایف ہمیں قسطوں میں رقم فراہم کریگاجس کیلئے شرا ئط کو پورا کرنا ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا پروگرام ہے اور پاکستان کی مجموعی ضروریات 12 ارب ڈالر کی ہیں،وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک نے عالمی مالیاتی فنڈ کوپاکستان کا قرض رول اوور کرنے کا بتادیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے مشکل پاور سیکٹر اصلاحات ہیں۔آئی ایم ایف قرض کے علاوہ 5 ارب ڈالر اضافی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی، آئی ایم ایف 5 ارب ڈالر دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے حصول میں مدد دےگا۔
آئی ایم ایف قرض کی ساری رقم یک مشت نہیں دے گا ۔ وزیر مملکت علی پرویز ملک کا کہناتھاکہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کریں گے تو قسط جاری ہوگی۔ آئندہ چار سال میں 100 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے۔پاکستان، ہانگ کانگ، تائیوان اور دوسرے امور پر عالمی سطح پر چین کی حمایت کرتا رہے گا۔چین کے 75 ویں یوم تاسیس پر منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ، گورنر خیبرپختونخوا، امریکی سفیر ، برطانوی ہائی کمشنراور دیگر سفارتکاروں سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیںتھیں۔
تقریب کے موقع پر صدر اور وزیراعظم نے چینی سفیر کو یوم تاسیس کی مبارکباد دی تھی۔زیراعظم کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندرسے گہری ہے۔سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان بی ٹو بی روابط بڑھیں گے۔ چین نے علاقائی اور عالمی امن کیلئے ہمیشہ احسن کردار ادا کیا تھا۔پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندرسے گہری ہے، سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان بی ٹو بی روابط بڑھیں گے۔