0
0
Read Time:40 Second
سندھ ہائی کورٹ نے اہلیہ کے قتل پر سزا کے خلاف شوہر اور دیور کی اپیلیں منظور کر کے سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔
عدالت نے کیس کے تیسرے ملزم اور مقتولہ کامران کے دیور کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ذہنی مریض ہونے کے سبب نفسیاتی اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران ملزمان رضوان اور عمران نے مؤقف اپنایا کہ مقتولہ کو بھائی کامران نے قتل کیا جو نفسیاتی مریض ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق ملزم کامران شیزوفرینیا بیماری کا شکار ہے، ملزم کو مستقل علاج اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے، استغاثہ ملزم رضوان اور عمران پر الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
واضح رہے کہ سیشن عدالت نے تینوں ملزمان بھائیوں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔