فضل الرحمان کو منانے میں ناکامی کی ذمہ دار حکومتی مشاورتی ٹیم ہے، رانا ثناء اللہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 47 Second

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے میں حکومتی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے فضل الرحمان کو مانے میں ناکامی کی ذمہ داری حکومت کی مشاورتی ٹیم پر ڈال دی۔
انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات طے ہوئی تو وہ سمجھے کہ مشاورتی ٹیم نے معاملات طے کردیے ہیں لیکن اتوار کو مولانا فضل الرحمٰن نے الگ موقف اپنالیا۔وزیراعظم کے سیاسی مشیر نے مزید کہا کہ حکومتی ٹیم کی طرف سے کمی رہ گئی ہوگی، میں آخری وقت تک کہتا رہا ہوں کہ ہمارے نمبرز پورے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نمبر 211 یا 213 ہیں۔

10، 11 نمبر کی کمی تھی، سب سے زیادہ امید مولانا افضل الرحمان سے ہی ہوسکتی تھی، ہماری مذاکراتی ٹیم نے جے یو آئی سربراہ سے معاملات طے کیے۔رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اس معاملے پر کوئی دراڑ نہیں، جب وزیراعظم اور صدر کی ملاقاتیں ہوئیں تو میں سمجھا فائنل ہوگیا، لیڈر شپ اس وقت ملتی ہے جب چیزیں فائنل ہو کر لاک ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے اسمبلی میں آکر بظاہر ترامیم کے حق میں اور مخالفت میں بات کی، سمجھ آئی کہ جو معاملہ فائنل سمجھا جا رہا ہے وہ نہیں ہوا۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ 3 دن بعد مسودے پر بات ہوئی تو مولانا فضل الرحمان نے اعتراضات کیے، جنہیں دور کرنے کی کوشش کی، جس پر جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ معاملے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا مشورہ درست بات ہے میں نہیں سمجھتا کسی کی جیت یا ہار ہوئی ہے، مولانا غلط بیانی نہیں کر رہے، ہماری طرف سے کوئی کمی رہ گئی ہوگی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اتوار والے دن مولانا نے کہ مجھے وہ چیز نہیں ملی وہ نہیں ملی، ورکنگ پیپر دو دفعہ ریوائز ہو کر موجودہ شکل میں ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %