طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل کرنے والے شوٹرسمیت 2ملزمان گرفتار

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:37 Second

امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق لاہور میں گینگ وار کے دوران طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے میں شوٹر سمیت 2افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

شوٹر اظہر کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ اسی ملزم نے جاوید بٹ پر فائرنگ کی تھی۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرم ہے۔ جاوید بٹ کے قتل کے لیے شوٹر اظہر باقاعدہ ریکی کرتا رہا۔ پولیس نے شوٹر اظہر اور ساتھی ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے، جس کے بعد قتل کے پس پشت عناصر کا تعین کیا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %