0
0
Read Time:40 Second
گجرات میں منی ٹرک ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سوار 2 پولیس اہل کاروں پر چڑھ گیا۔
حادثے میں دونوں پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ پاسپورٹ آفس کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں اچانک منی ٹرک کے دونوں ٹائر برسٹ ہو گئے۔
منی ٹرک نے توازن خراب ہونے کی وجہ سے گشت پر مامور موٹر سائیکل سوار 2 پولیس اہل کاروں کو کچل دیا، جس سے دونوں پولیس اہل کار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پولیس اہل کار پرویز اور ذیشان تھانہ رحمانیہ میں تعینات تھے۔
دوسری جانب حادثے میں جاں بحق دونوں اہلکارں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی، جس میں ڈی پی او اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔