ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، پیٹرول 12 روپے لیٹر سستا ہونے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک کم ہونے کا تخمینہ لگایاگیا ہے اسی طرح ر لائٹ ڈیزل کی قیمت 10 روپے لیٹر تک کم ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمت 12 تا 14 ستمبر کی عالمی قیمت کے اتار چڑھاﺅ کے مطابق مقرر کی جائے گی اس کے علاوہ ٹیکس میں اضافہ بھی حتمی قیمت پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں اضافہ بھی حتمی قیمت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 31اگست کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی تھی۔
پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 86 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، پٹرول کی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10 روپے ہو گئی تھی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 266.07 روپے سے کم ہو کر 262.75 روپے ہو گئی تھی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 15 پیسے فی لیٹر کی کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 171.77 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے ہو گئی تھی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے97 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے ہو گئی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے۔ عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے۔حکومتی ملک میں معاشی استحکام کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔