اورنج لائن، میٹرو،سپیڈو میں مفت سفری سہولیات دینے کا فیصلہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:36 Second

پنجاب میں ماس ٹرانزٹ منصبوں اورنج لائن،میٹرو اور سپیڈو بسوں پرمفت سفری سہولیات کی فراہمی کی تیاری مکمل کرلی،محکمہ ٹرانسپورٹ نے سمری منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بزرگوں،اسپیشل پرسن اوراسٹوڈنٹس کو پنجاب ماس ٹرانزٹ منصوبوں میں فری سفری سہولیات دینے جارہی ہی,ذرائع کیمطابق ملتان اور راولپنڈی میٹرو بس و اورنج لائن ٹرین میں مفت سفری سہولیات کی فراہمی کی جائیگی،محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے عملدرآمد کی تیاری پکڑ لی۔

بزرگوں،اسٹوڈنٹس اوراسپیشل پرسن کیلیے ماس ٹرانزٹ سسٹم پر مفت سفرکیلئے سمری کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کوارسال کردی گئی ہے،سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آج سمری کی منظوری دی جائیگی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %