جلسے کریں، روئیں، پیٹیں یا چیخیں، سزا تو ملے گی: مریم اورنگزیب

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:57 Second

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جلسے کریں، روئیں، پیٹیں یا چیخیں، سزا تو ملے گی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست 9 مئی کے مجرم نے دی، این آر او بھی مانگتا ہے اور جلسہ بھی کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں قانون چوروں کو بچانے کے لیے بنایا گیا ہے، ’این آر او‘ کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جلسہ 9 مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لیے این آر او کی بھیک ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190 ملین پاؤنڈ کا مجرم خود ’این آر او‘ لے کر بھاگنا چاہتا ہے، جن کو چور کہتا تھا وہ اِس کے ظلم کا نشانہ بنے، این آر او کی بھیگ نہیں مانگی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %