سندھ کو سب سے زیادہ 5 ارب 58کروڑ فنڈ دیے، وفاق نے وزیراعلیٰ سندھ کو تفصیلات بجھوا دیں

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 49 Second

وفاقی وزارت خزانہ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی طرف سے لکھے گئے خط کے جواب میں تمام صوبوں کو جاری کردہ فنڈز کی تفصیلات ان کو بجھوا دیں۔

کہا گیا وزارت خزانہ نے مجموعی طور پر صوبوں کو 9 ارب 97 کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز جاری کیے۔ جس میں سب سےزیادہ پانچ ارب اٹھاون کروڑ روپے سندھ کو جاری کئے گئے۔

وزارت خزانہ کے خط کے مطابق وزارت خزانہ نے مجموعی طور پر صوبوں کو 9 ارب 97 کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز جاری کیے جس میں سب سےزیادہ 5 ارب 58 کروڑ روپے سندھ کو جاری کیے گئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ رواں سال سب سے کم ترقیاتی بجٹ صوبہ خیبرپختونخوا کو صرف 39 کروڑ جاری کیے، بلوچستان کو 3 ارب روپے سے زائد اور پنجاب کو 90 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیے، صوبہ سندھ سب سے زیادہ ترقیاتی بجٹ ملنے کے باوجود شکوہ کر رہا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ وزارت خزانہ کی سندھ کو رواں سال کیلئے ریلیز اسٹریٹیجی کے تحت فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے، کم آمدن کے باعث رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران 15 فیصد ترقیاتی فنڈز ریلیز ہوں گے، رواں مالی سال آخری سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ 40 فیصد ترقیاتی فنڈز ریلیز ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔ مراد علی شاہ کا خط میں کہنا تھاکہ سندھ میں ترقیاتی اسکیموں کی منظوری، فنڈاجرا اورخرچ کرنے کی اجازت دی جائے، حیدر آباد اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 5 ارب روپے جاری کیے جائیں، سندھ میں اسکولوں کی تعمیر، بحالی کیلئے 5 ارب روپے کے استعمال کی اجازت دی جائے۔

خط میں کہا گیا تھاکہ روہڑی سے گڈوبیراج تک سڑک کی بہتری کیلئے وفاقی حکومت 100 فیصد فنڈ فراہم کرے، ٹنڈوالہ یار تا ٹنڈوآدم سڑک دو رویہ کرنے کیلئے 4 ارب 25 کروڑ روپے وفاقی حکومت فراہم کرے، مہران ہائی وے پر اضافی کیرج وے تعمیر کیلئے 21 ارب 92 کروڑ روپے وفاقی حکومت ہی فراہم کرے۔

خط کے متن کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیرکیلئے 50 ارب روپے خرچ کرنےکی اجازت دی جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %