اے این ایف کا اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کیخلاف آپریشن ، ایک ملزم گرفتار

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:37 Second

اینٹی نارکوٹکس فورس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کیخلاف بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق ملزم اسلام آباد کے 2 بڑے نامور تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو منشیات فروخت کرتا ہے ۔ملزم نے اسلام آباد کے پوش سیکٹرز F-10, F-8 اور E-11 میں واقع ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ملزم کے قبضے سے 1 کلو 200 گرام چرس اور 250 گرام آئس برآمد ہوئی۔اے این ایف ترجمان نے بتایاکہ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %