0
0
Read Time:30 Second
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما سینیٹر زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
ایک بیان میں زاہد خان نے کہا ہے کہ ایک نظریات اور سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے تھے، بدقسمتی سے ملک میں جو سیاست سے چل رہی ہے اس میں نظریات کہیں نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں، موجودہ حالات میں مزید سیاست نہیں کر سکتا۔
اے این پی کے رہنما زاہد خان نے یہ بھی کہا ہے کہ مستقبل کا فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کروں گا۔