بانیٔ پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:41 Second

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر اعتراضات اٹھا دیے گئے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیے گئے ہیں۔

عدالتی رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ کسی مخصوص ایف آئی آر کا حوالہ دیے بغیر عمومی ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟

رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست کے ساتھ کوئی آرڈر یا دستاویز نہیں لگائی گئی، پنجاب کے مقدمات پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟

رجسٹرار آفس نے یہ اعتراض بھی عائد کیا ہے کہ ملٹری کورٹس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ التوا ہوتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %