کراچی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، 187 پاسپورٹس برآمد

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:35 Second

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈرائیونگ لائسنس دفتر کے قریب رات گئے کارروائی کر کے پنجاب سے آئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے حکام کے مطابق سید محمد عباس، سید محسن رضا، غلام عباس، راجہ عامر اور خواجہ کلیم سے غیر قانونی طور پر موجود مختلف افراد کے 187 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ٹریول ایجنسی کی آڑ میں ملزمان مبینہ طور پر شہریوں کو خلاف قانون بیرون ملک روانہ کرنے میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %