انڈسٹری کو سستی بجلی کی فراہمی، مریم نواز کا تجاویز و سفارشات کا جائزہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 28 Second

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی انڈسٹری کو سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا۔

لاہور میں انٹرپرینیورز آرگنائزیشن کے وفد سے ملاقات میں مریم نواز نے انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کےلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے علی عالم قمر کو متفقہ طور پر فوکل پرسن مقرر کیا اور صوبے سے متعلق آرگنائزیشن کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر پنجاب کی انڈسٹری کو سستی بجلی فراہم کرنے کےلیے تجاویز اور سفارشات جبکہ براہ راست ٹرانسمیشن لائن بچھا کر پنجاب کی انڈسٹری کو سستی بجلی فراہم کرنے کی تجویز کاجائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ڈومیسٹک صارفین کی طرح انڈسٹری کےلیے بھی بجلی بلوں میں پائیدار ریلیف چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ محض رسمی ملاقات نہیں بلکہ ہم انڈسٹری میں حقیقی تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں، وزارت اعلیٰ چیلنج ہے، 14 کروڑ لوگوں کی ذمے داری کے احساس سے نیند نہیں آتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنانا چاہتے ہیں، ایز آف ڈوئنگ بزنس کو نافذ کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں دنیا بھر سے نمایاں ادارے آرہے ہیں، انڈسٹری سے مل کر ٹیوٹا کے کورسز ری ڈیزائن کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ تربیت یافتہ ہنرمند نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی انڈسٹری میں بھی کام کرسکیں گے، ایکسپورٹ ہماری معیشت کی لائف لائن ہے، برآمدات بڑھانے کےلیے تمام سہولتیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پسند صنعتکاروں سے مل کر پنجاب میں صنعتی انقلاب لائیں گے، سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر انڈسٹری کےلئے این او سی کی اجازت دی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %