وزیراعلی مریم نوازشریف کا صوبے کے بچوں کے جدید علاج اور سرجری کی سہولیات کے وژن کا ایک اور سنگ میل

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 57 Second

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے کے بچوں کے جدید علاج اور سرجری کی سہولیات کے وژن کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے میو ہسپتال میں بچوں کے علاج کے لئے جدید سہولیات سے لیس نوتعمیر شدہ بلاک کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، کوآرڈ ینیٹر میوہسپتال حافظ میاں نعمان، رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق بھی سینئر وزیر کے ہمراہ تھیں۔
35 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار شدہ نیا بلاک بچوں کے علاج کی جدید سہولیات، سرجری اور جدید مشینری سے آراستہ ہے ۔ 4 منزلہ نئے بلاک کی تعمیر سے وارڈز کی تعداد میں اضافہ اور بستروں کی تعداد 50 سے بڑھ کر 80 ہوگئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے نوتعمیر شدہ بلاک کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہاکہ 1871میں قائم ہونے والا پاکستان کا قدیم ترین اور سب سے بڑا میو ہسپتال 153 سال سے عوام کی خدمت کررہا ہے۔

قیام پاکستان کے وقت 300 بستر کا یہ ہسپتال آج 2399 بستروں کا ہسپتال بن چکا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف پنجاب بھر میں صحت کے پورے نظام کو جدید بنانے کا انقلاب لارہی ہیں۔خواتین اور بچوں کی صحت وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔مریم اورنگزیب نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازشریف کا وژن پنجاب کو تعلیم، صحت، عوامی خدمت، انفراسٹرکچر، ماحولیات اور گورننس کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانا ہے۔
وزیراعلی نوازشریف، وزیراعلی شہبازشریف نے ہمیشہ صوبہ پنجاب میں خدمت کی نئی مثالیں قائم کیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیڈز سرجیکل بلاک میں سی ایس ایس ڈی، آکسیجن کی مرکزی فراہمی،ایک چھوٹا آپریشن تھیٹر، ڈے کئیر، پیتھالوجی لیب،سکلز لیب کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ وارڈز کو لیجنڈ پروفیسرز کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
پیڈز میڈیسن یونٹ کے آنکولوجی، ڈینگی اور میڈیکل وارڈز میں بستروں کی تعداد 25 سے بڑھا کر 48کر دی گئی ہے۔سینئر وزیر نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ری ویمپنگ منصوبے کی بروقت تکمیل پر سی اینڈ ڈبلیو اور میو ہسپتال کی انتظامیہ کو شاباش دی۔قبل ازیں وائس چانسلر اور پروفیسر آف پیڈز نے نوتعمیر شدہ بلاک میں بچوں کے علاج اور جدیدمشینری کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %