0
0
Read Time:31 Second
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر عمر فاروق نے کہا ہے کہ ایک وفاقی وزیر نے کہا ہے بلوچستان ایک ایس ایچ او کی مار ہے، پرویز مشرف نے بھی یہی کہا تھا تمہیں وہاں سے ہٹ کریں گے، آج ہم اسی کے کیے دھرے کا رونا رو رہے ہیں۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر فاروق نے کہا کہ بلوچستان کے ایس ایچ او کو چھوڑیں پہلے کچے سے اپنی بکتربند گاڑیاں واپس لائیں۔
سینیٹر عمر فاروق نے مزید کہا کہ کچے کے ڈاکو بارہ بارہ پولیس والوں کو قتل کر رہے ہیں، پہلے وہاں اپنا سر اونچا کریں۔