0
0
Read Time:32 Second
حکومت کی جانب سے کیے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار حفیظ الدین نے ملازمین کے احتجاج میں شرکت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے گزشتہ رات حکومتی یقین دہانی پر دھرنا ڈی چوک سے ہیڈ آفس منتقل کیا تھا۔
یوٹیلٹی اسٹور کے ملازمین کی جانب سے پیر تک مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹور کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر پیر کو مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم پھر ڈی چوک جائیں گے۔