چانسلر سے کرپشن کے الزامات جڑے ہوں تو یونیورسٹی کی امیج کیا ہو گی؟ طلال چوہدری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 1 Second

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی یونیورسٹی کے چانسلر کے ساتھ کرپشن جیسے الزامات جڑے ہوں گے تو اس یونیورسٹی کی امیج کیا ہو گی؟

طلال چوہدری نے بانیٔ پی ٹی آئی کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے بطور چانسلر انتخاب لڑنے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کے ایسے ثبوت اور فیصلے موجود ہیں جو کسی کے لیے بہت بڑا داغ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غلط فنڈنگ کو استعمال کرنے اور کرپشن کے الزامات والے کسی شخص کو یونیورسٹی کا سربراہ نہیں بنایا جا سکتا۔

اس سے قبل وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو شخص پاکستان سے زیادہ مغرب کو جانتا تھا اس کو آج مغربی میڈیا توہین کا لقب دے رہا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی کرپشن کی داستانیں 4 سال سے عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مسلسل 2 مرتبہ بانیٔ پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن انڈکس اوپر جانے کی نشاندہی کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %