لاہور میں غربت اورمہنگائی سے تنگ شہری نے پورے خاندان کو زہر دیدیا

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 45 Second

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاﺅن میں غربت‘مہنگائی اور افلاس سے تنگ آگر گھرکے سربراہ نے پورے خاندان کو زہریلی گولیاں کھلادیں پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاﺅن میں غربت سے تنگ آکر شہری عقیل نے بیوی بچوں کو زہریلی گولیاں دے دیں تاہم ون فائیو کی کال پر پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئی اور پورے خاندان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

ایس ایچ او شاہدرہ ٹاﺅن محمد رضا نے بتایا کہ عقیل نے غربت سے تنگ آ کر اپنی بیوی شکیلہ، بچی کومل، بسمہ، نادیہ، 10 سالہ حسن اور 9 سالہ حسین کو زہریلی گولیاں دیں،متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں حالت خطرے سے باہرہے.

ترجمان سٹی ڈویژن پولیس کے مطابق پولیس نے فوری طور پر متاثرہ خاندان کو ہسپتال منتقل کیا جس کے بعد اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ بچے بھوکے تھے اور گھر میں اناج کا ایک دانہ بھی نہیں تھا اس نے بتایاکہ گھرکا سات ماہ کا کرایہ بھی اداکرنا باقی ہے.

بیان میں بتایا گیا ہے کہ غربت اور مہنگائی سے تنگ آکر ملزم نے بیوی بچوں اور خود کو زہر سے ہلاک کرنے کی کوشش کی ادھر اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان محنت مزدوری کرکے پیٹ پالتا تھا اور کرائے کے چھوٹے سے مکان میں رہائش پذیرہے ‘متاثرہ خاندان کا سربراہ بلوں سے بھی پریشان تھا اور کئی ماہ سے قرض لے کروہ تھوڑا بہت راشن اور بل جمع کروارہا تھا اب قرض داروں نے بھی اس سے تقاضا کرنا شرو ع کردیا تھا.
شاہدرہ کے انتہائی غریب بستی کے مکین انتہائی غم وغصہ میں ہیں کہ انہیں کبھی حکومت‘میڈیا یا سیاسی جماعتوں نے نہیں پوچھا مگر اس سانحہ کے بعد حکومتی عہدیدار‘مقامی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ‘سیاسی جماعتوں کے راہنما اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے اہل علاقہ کے معمولات زندگی کو مفلوج کرکے رکھا ہوا ہے ان کا کہنا ہے کہ جن حالات میں غربت کی لیکر سے نیچے رہنے والے شہری جی رہے ہیں اب ان کے لیے کوئی اور آپشن نہیں بچا کہ وہ خودکشیاں کرلیں.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %