کارساز حادثہ کیس: ملزمہ کے یورین نمونوں کے نتائج میں ممنوعہ شے کا انکشاف

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 16 Second

کراچی کے علاقے کارساز کے روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی موت کے کیس میں گاڑی کی ڈرائیور ملزمہ کے میڈیکل کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ ڈرائیور کے یورین کے نمونوں کے ٹیسٹ کے بعد حاصل نتائج میں ممنوعہ شے کی موجودگی پائی گئی جبکہ ملزمہ کے خون کے نمونے میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی۔

کارساز واقعہ: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ملزمہ کی رپورٹ طلب کرلی

ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کے لیے سیل کردی گئی ہے۔

باپ بیٹی کی ہلاکت کے واقعے کے بعد 22 اگست کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ملزمہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت عامر چشتی کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے ٹیسٹ اور صحت پر جناح اسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے، ملزمہ کے ٹیسٹ اور دیگر کارروائی پر عوام میں شکوک پائے جارہے تھے۔

واضح رہے کہ کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ 19 اگست کو پیش آیا تھا۔ گاڑی میں سوار ملزمہ نے موٹر سائیکل پر والد کے ساتھ سوار آمنہ عارف کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

کارساز روڈ پر نیشنل اسٹیڈیم کے قریب تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے بھی ٹکرا گئی تھی۔ حادثے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی جبکہ پولیس نے حادثے کی ذمہ دار خاتون کو گرفتار کر لیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %