لاہورہائیکورٹ نے بجلی بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:53 Second

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے بجلی بلوں میں فکس چارجز کیخلاف نو کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کی.

درخواست میں وفاقی حکومت اور لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزاروں کی جانب سے خواجہ وسیم عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لیسکو نے بجلی بلوں پر فکس چارجز کا نفاذ کر دیا ہے لیسکو کی جانب سے عائد فکس چارجز کی کوئی منظوری حاصل نہیں کی گئی فکس چارجز عائد کرنے کیلئے کابینہ اور نیپرا سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے.

درخواست میں کہا گیا کہ لیسکو نے بغیر بجلی استعمال ہوئے 32 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا ہے گزشتہ ماہ 57 لاکھ روپے جبکہ اس ماہ ایک کروڑ 56 لاکھ روپے کا بل بھجوا دیا ہے عدالت لیسکو کی جانب سے فکس چارجز کو ختم کرنے کا حکم دے جس پر عدالت عالیہ نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کر تے ہوئے کیس پر مزید سماعت ملتوی کردی ہے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %