کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:2 Minute, 7 Second

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں دہشت گرد حملے پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی، وزیراعظم نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے ذمہ دار دہشت گردوں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی، ملک میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی قطعاً قبول نہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

اسی طرح وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے موسیٰ خیل کوئٹہ کے قریب دہشت گردوں کی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں 23 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہون نے کہا کہ موسیٰ خیل کے قریب دہشت گردوں نے معصوم مسافروں کو نشانہ بنا کر بربریت کا مظاہرہ کیا، اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے، حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے علاقہ موسیٰ خیل میں گاڑیوں سے اتار کر شناخت کے بعد 23 افراد کو قتل کردیا گیا، ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی نے بتایا کہ تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا، مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو بھی آگ لگادی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور لیویز اہلکارون نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل کا علاقہ ڈیرہ غازی خان سے ملتا ہے اور چھوٹی شاہراؤں پر عام طور پر اتنی زیادہ سکیورٹی نہیں ہوتی، دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافروں کو قتل کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے موسیٰ خیل کےقریب دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت کیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %