وزیر خزانہ کا مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنےکا فیصلہ، تنخواہ کتنی ہوگی؟

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:48 Second

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

خزانہ ڈویژن کا بتانا ہے کہ شیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز کے خواہش مند امیدواروں سے 9 ستمبر 2024 تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور امیدواروں کو عہدےکے لیے نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔

خزانہ ڈویژن کے مطابق کامیاب امیدوارکو اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے برابر تنخواہ ملےگی، اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل کی تنخواہ 15 سے 20 لاکھ روپےمقرر ہے جبکہ مشیر کی تقرری دو سال کے لیے اکنامک اینڈ فنانشل ریفامزیونٹ میں کی جائےگی۔

خزانہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ اسامی کے لیےکم ازکم تعلیمی قابلیت فنانس، اکنامکس یا متعلقہ فیلڈ میں ماسٹر ڈگری مقرر کی گئی ہے، شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو طے شدہ قواعد کے مطابق انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

خزانہ ڈویژن کے مطابق دوسالہ کنٹریکٹ جاب والے مشیر کو کارکردگی کی بنیاد پر توسیع مل سکے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %