کراچی الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 31 Second

کراچی الیکٹرک نے جولائی 2024 کی عبوری ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)میں جمع کرادی ہے پاور یوٹیلیٹی نے 3.09 روپے فی کلوواٹ ایف سی اے کی درخواست دائر کی ہے. نیپرا درخواست کی سماعت 29 اگست کو کرے گا عوامی سماعت کے بعد نیپرا اتھارٹی فیصلہ جاری کرے گی جس میں ایف سی اے کی رقم کو صارفین کو بلوں کے منتقل کرنے اور اس کے لاگو ہونے کی مدت کی وضاحت کی جائے گی. ایف سی اے بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی سطح پر قیمتوں کے اتار چڑھا ﺅاور جنریشن مکس پر منحصر ہوتا ہے نیپرا اور حکومت پاکستان کے قواعد و ضوابط کے مطابق اس کو صارفین پر بلوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے نیپرا جانچ پڑتال کے تحریری فیصلہ جاری کرتی ہے جس میں واضح کیا جاتا ہے کہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ صارفین پر بلوں کے ذریعے کس ماہ میں لاگو ہوگا. ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منفی ایف سی اے کی صورت میں منتقل کیا جاتا ہے کے۔

الیکٹرک ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جس کا قیام 1913 میں عمل میں آیا اور کے ای ایس سی (KESC) کے نام سے اس کی پاکستان میں شمولیت ہوئی 2005 میں کمپنی کی نجکاری کی گئی. کے۔ الیکٹرک پاکستان کی واحد عمودی طور پر مربوط یوٹیلیٹی ہے جو کراچی اور اس کے ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرتی ہے کمپنی کے 66.4 فیصد اکثریتی حصص کے ای ایس پاور کی ملکیت ہیں جو سرمایہ کاروں کا ایک کنسورشیم ہے جس میں سعودی عرب کی الجومعہ پاور لمیٹڈ، کویت کا نیشنل انڈسٹریز گروپ اور انفرا اسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ شامل ہیں کے۔ الیکٹرک میں حکومت پاکستان کے بھی 24.36 فیصد اقلیتی حصص ہیںباقی حصص فری فلوٹ شیئرز کے طور پر درج ہیں.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %