ورزش کیلئے ڈمبل فراہم کیے جائیں، عمران خان نے عدالت میں درخواست جمع کرادی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:39 Second

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 2 درخواستیں جمع کروادی گئیں، ایک درخواست بانی پی ٹی آئی کو ورزش کیلئے ڈمبل فراہمی سے متعلق ہے۔

درخواستیں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کروائیں، ایک درخواست بانی پی ٹی آئی کو ورزش کیلئے ڈمبل فراہم کرنے کی ہے، جبکہ دوسری درخواست بانی پی ٹی آئی سے بینک اسٹیٹمنٹ کیلئے لیٹر پر دستخط کروانے کی ہے۔

عدالت نے دونوں درخواستوں پر جیل حکام کو جیل مینوئل کے مطابق عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب جیل حکام نے ڈمبل کی فراہمی جیل مینوئل کے خلاف قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا، جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کو بینک اسٹیٹمنٹ کی دستاویزات بھی روک دیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %