کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:50 Second

کراچی میں بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی مہنگی کرنے درخواست جمع کروا دی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی3 روپے 9 پیسے مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کرے گی۔

درخواست منظوری سے کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

کراچی والوں کیلئے بجلی 2 ماہ کی ایڈجسٹمنٹ مد میں 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

واضح رہے کہ نیپرا مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی مہنگی کر چکا ہے جبکہ کے الیکڑک کیلئے مئی اورجون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5 روپے 76 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نے گزشتہ روز 2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %