چیئرمین سینیٹ کا بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:42 Second

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کے مختلف علاقوں خاص طور پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے ۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے متعلقہ اداروں کو اقدا مات میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ایک عالمی مسئلہ ہیں ، مشترکہ کوششوں سے ہی منفی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے، اس وقت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، بارش کے دوران لوگوں کو احتیاتی تدابیر احتیار کرنی چاہئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %