0
0
Read Time:36 Second
ملک میں انٹرنیٹ فائر وال سسٹم سب سے پہلے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
عمران خان کے دور حکومت میں 2020ء کا وزیراعظم آفس میں نیشنل فائر وال پر اجلاس ہوا، جس سے متعلقہ خط سامنے آگیا۔
خط میں کہا گیا کہ 22 اکتوبر 2020ء کو نیشنل فائر وال سسٹم سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعظم کے احکامات کے مطابق نیشنل فائر وال سسٹم تیار اور نصب کیا جائے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ وزارت آئی ٹی کیس باضابطہ منظوری کےلیے مجاز اتھارٹی کو بھجوائے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق ٹائم لائنز اور پیشرفت رپورٹ جمع کروائی جائے۔