رہنما مسلم لیگ ن، بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے۔
شہرِ اقتدار اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، قوم دیکھے گی کہ کیسے مجرموں کا احتساب ہوگا۔
دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ نو مئی کا سانحہ ناقابل فراموش ہے، مجرموں کو سزا ملنی چاہیے، جو بھی ملک کی جڑیں کھوکھلی کرے گا اس کو سزا ضرور ملے گی، پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، پاکستان کو کمزور کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
جہاں 9 مئی کے سہولت کار ہیں ان اداروں کو بھی خود احتسابی کا عمل شروع کرنا پڑے گا: عظمیٰ بخاری
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے شہداء کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے، قوم دیکھے گی کہ مجرموں کا کیسے احتساب ہوگا۔
دانیال چوہدری نے کہا کہ نو مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، پاک فوج کے شہداء نے اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں بدعنوانی عروج پر تھی، کے پی میں بدعنوانی کرنے والوں کے احتساب کا کوئی ادارہ نہیں، کے پی میں صوبائی وزیر کا استعفیٰ بدعنوانی کی منہ بولتی مثال ہے۔