0
0
Read Time:44 Second
فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال میں 25 دن کی بچی کے پیٹ سے بچہ نکل آیا۔
چلڈرن اسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹر صداقت کے مطابق کامیاب آپریشن کے ذریعے بچی کے پیٹ سے بچہ نکال لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے چک نمبر 94 کے شہری کی نومولود بچی کا پیٹ مسلسل پھول رہا تھا۔
صادق آباد: 10ماہ کی بچی کے پیٹ سے رسولی اور زیر پرورش بچہ نکال لیا گیا
ڈاکٹر صداقت نے بتایا کہ طبی معائنے اور ٹیسٹ کرانے پر پتہ چلا کہ بچی کے پیٹ میں بچہ ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ دنیا میں اب تک اس نوعیت کے 200 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
چلڈرن اسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹر صداقت نے یہ بھی بتایا ہے کہ آپریشن کے بعد بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔