0
0
Read Time:37 Second
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے کا مقصد اللّٰہ کے دین کی پیروی کرنے والی ریاست تھا۔
کراچی میں یومِ آزادی پر جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نور حق میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ پاکستان بنانے کا مقصد صرف زمین کا ٹکڑا حاصل کرنا نہیں تھا، ایسی ایسی ٹرینیں پاکستان پہنچیں جس میں ایک شخص بھی زندہ نہ پہنچا۔
منعم ظفر نے کہا کہ ہماری شہہ رگ کشمیر آج بھی بھارت کے قبضے میں ہے، قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے فلسطینی جانیں قربان کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔