کراچی: کیمبرج ایجوکیشن کے تحت کیمبرج IGCSC، او اور اے لیول نتائج کا اعلان

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:45 Second

کیمبرج ایجوکیشن کے تحت کیمبرج آئی جی سی ایس ای، او لیول، انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

عالمی سطح پر کیمبرج امتحانات کے لیے 16 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کرائی، پچھلے سال کے مقابلے میں کیمبرج امتحانات میں رجسٹریشن میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان سے 683 اسکولوں میں 10ہزار سے زائد طلبہ کیمبرج امتحانات میں شریک ہوئے۔

کیمبرج او لیول اور آئی جی سی ایس ایز کے لیے عالمی سطح پر 2لاکھ 26 ہزار سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کرائی، کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے لیے پاکستان سے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد طلبہ رجسٹر ہوئے۔

کیمبرج او لیول اور آئی جی سی ایس ایز میں مطالعہ پاکستان، اسلامیات، ریاضی، انگریزی اور اردو مقبول مضامین تھے۔

دوسری جانب کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول پرطبعیات، ریاضی، بزنس، کیمیاء اور کمپیوٹر سائنس مقبول مضامین ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %