0
0
Read Time:38 Second
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو تحفے میں دی جانے والی کار کو سپیشل نمبر 92.97لگایا گیا۔ ارشد ندیم کی جانب سے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر جیولن تھرو کی گئی تھی ۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ مریم بی بی خود چل کر ارشد ندیم کے گھر گئیں ، اسے انعام کی رقم کے ساتھ ساتھ ایک گاڑی بھی گفٹ کی جسکا نمبر 92.97ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیروز کو عزت ایسے دی جاتی ہے۔اس شخصیت پرست گروہ میں سے کوئی ارشد ندیم کے پاس پہنچا یا ان کی حکومت نے کسی انعام کا اعلان کیا ۔