0
0
Read Time:32 Second
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کروا رہے ہیں۔
نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو تعمیر و ترقی میں مواقع فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 8 ہزار سے زائد لیپ ٹاپ اور آئی فونز نوجوانوں میں تقسیم کر چکے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اچھا بزنس پروپوزل جمع کروانے والوں کو 1 لاکھ سے 1 کروڑ روپے کا قرضہ حسنہ بھی دیا جا رہا ہے۔