ڈپٹی کمشنر پی ٹی آئی کی 27اگست کو جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ کر کے آگاہ کرے‘ ہائیکورٹ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:33 Second

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے گزشتہ روز کا تحریری حکم جاری کیا۔

عدالتی حکم میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 27 اگست کو لاہور میں جلسے کی اجازت کی درخواست دی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر کو جلسے کا مقام تعین کرنے کی استدعا کی گئی۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر 27 اگست کو جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ کر کے عدالت کو آگاہ کرے، عدالت درخواست پر مزید سماعت 16 اگست کو کرے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %