0
0
Read Time:29 Second
برازیل کے علاقے ساؤ پاؤلو میں مسافر طیارہ گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ساؤ پاؤلو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار تمام 61 افراد ہلاک ہوگئے، طیارہ برازیل کےجنوبی علاقے کاسکاویل سے ساؤ پاؤلو جا رہا تھا۔
ایئر لائن کے مطابق طیارے میں 57 مسافر اور 4 کریو ممبرز سوار تھے۔ تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ فضا میں ہی بے قابو ہوگیا تھا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔