پنجاب بھر کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ کی فراہمی شروع کر دی گئی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:3 Minute, 40 Second

نادار قیدیوں کی امداد کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرمحکمہ داخلہ پنجاب کا شاندار اقدام، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پہ پنجاب بھر کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ فراہم کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اب پنجاب میں کوئی غریب قیدی وکیل کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی تمام 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیاں قائم کر دی ہیں، فری لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے تشکیل دیں۔ نادار اسیران جو مقدمات کی پیروی کیلئے وکیل کا انتظام نہیں کر سکتے انہیں فری لیگل ایڈ ملے گی۔ مستحق اسیران اپنے متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دیں گے جنہیں وکلاء سے ملوایا جائے گا۔

پنجاب بھر میں کل 447 وکلاء کو فری لیگل ایڈ کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور ڈویژن میں 45 وکلاء، گوجرانولہ ڈویژن میں 90، راولپنڈی میں 70 وکلاء، فیصل آباد ڈویژن میں 47، ملتان میں 45، سرگودھا میں 24 وکلاء، بہاولپور ڈویژن 55، ساہیوال میں 55 اور ڈی جی خان میں 16 وکلاء فری لیگل ایڈ کمیٹی میں شامل ہے۔ مزید برآں وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت اور ورلڈ بینک میں اشتراک عمل کی صوبے کی تاریخ کی بڑی مفاہمت ورلڈ بینک غربت میں کمی، معاشی و سماجی ترقی، ماحولیاتی بہتری، سموگ کے خاتمے کے لئے پنجاب حکومت سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر متفق ہو گیا-سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیم، صحت، صنعت، زراعت، لوکل گورنمنٹ، آبپاشی کے صوبائی وزرا نے شرکت کی-پنجاب حکومت کے ورلڈ بینک کے اعلی سطح وفد کے ساتھ ملاقات میں امور طے پاگئے- کنٹری ڈائریکٹر ناجے بین ہیسن کی قیادت میں ورلڈ بینک کے وفد نے تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی گفتگو کی اور مختلف امکانات کا جائزہ لیا گیا-‘کنٹری فریم ورک’ ورلڈ بینک کا بین الاقوامی پروگرام ہے جس میں شراکت دار ملک یا صوبائی حکومت سے مل کر زراعت، صحت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تیز ترین ترقی حاصل کی جاتی ہے-ورلڈ بینک کے 2024 سے 2027 کے لئے اس خصوصی پروگرام میں شمولیت کا مقصد زراعت، صحت، تعلیم، آئی ٹی، نوجوانوں کے روزگار، ہنرمندی سمیت مجموعی ترقی کے عمل کو تیز بنانا ہے – پنجاب میں صحت کی عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی، ماں اور بچوں میں غذائی کمی کے علاج، صحت کا معیار بہتر بنانے کے طریقوں کو عام کرنے، فیملی پلاننگ کی تعلیم اور دیگر شعبوں میں مل کر کام کیا جائے گا-سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے صحت کے مجموعی نظام میں بہتری کا سب سے بڑا اور پہلا جامع پروگرام شروع کیا۔
دیہات میں 300 مراکز صحت اور 250 بنیادی مراکز صحت کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے-گاؤں ہو یا شہر، ہر سرکاری علاج گاہ پر ڈاکٹر، دوائی، طبی عملے اور مشینری کی فراہمی یقینی بنائیں گے- انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لاکھوں نوجوانوں کو آئی ٹی میں عالمی معیار کی تربیت دینے، ہنرمند بنانے کے پروگرام پر تیزی۔سے عمل جاری ہے۔ دیہات اور شہروں کی مساوی ترقی کے لئے گورننس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں اور واضح بہتری وزیر اعلی کا اولین ہدف ہے۔
نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے کر ان کی زندگیوں میں آئی ٹی کا انقلاب، تعلیم روزگار کے دروازے کھول رہے ہیں۔ کسان کارڈ سے زراعت اور کسان کو مڈل مین کے استحصال سے نجات دلائی ہے۔ زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کے پروگرام پر عمل درامد جاری ہے۔ وزیر اعلی پانچ سال میں پنجاب کے عوام کو صحت مند، نوجوانوں کو تعلیم یافتہ، ہنرمند، صوبے کی معاشی حالت اور ماحول کو تندرست بنانے کے اہداف کے جامع منصوبے پر پوری محنت سے عملدرآمد کرا رہی ہیں۔
چیف منسٹر گرین کریڈٹ پروگرام کا اجرا اسی سلسلے کی کڑی ہے- عالمی بینک کے وفد نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے معاشی، سماجی اور معاشی ترقی کے جامع وژن کی تعریف اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک ناجے بین ہیسن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط، دیرپا اور جامع اشتراک عمل کے خواہاں ہیں۔ عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کوشش کرنا ہی درست حکمت عملی ہے۔ پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں منعقدہ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز کے علاوہ اعلی صوبائی حکام شریک تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %