0
0
Read Time:44 Second
چکوال میں بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں شدید تشدد کی نشاندہی ہوئی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی دائیں آنکھ پر تیز دھار آلے سے وار کیے گئے ہیں۔ جسم پر چھریوں سے 7 وار کیے گئے جبکہ اسکے دل کو بھی کاٹا گیا۔
رپورٹ کے مطابق قتل سے قبل خاتون کی ٹانگیں بھی جلائی گئیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دو بچوں کی ماں کو خاوند نے نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔ خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش ڈیم میں پھینک دی تھی۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس سے تفتیش جاری ہے۔ ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ خاتون کے قتل کا واقعہ 27 جولائی کو پیش آیا تھا۔