0
0
Read Time:37 Second
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے اقتصادی ترقی حاصل کرنے کا واحد راستہ برآمدات میں اضافہ ہے۔ انہوں نے ایکسپو سینٹر لاہور میں پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 28ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس وسیع وسائل اور صلاحیتیں موجود ہیں لیکن مسابقت، منافع اور اقتصادی ترقی
بڑھانے کے لئے پیداوار، معیار اور جدت پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ سات ممالک سےتقریباً 550 کمپنیاں اس ایکسپو میں شریک ہوئیں ،ایسے تجارتی میلوں اور نمائشوں کا مقصد کسی بھی ملک کی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔