سینیٹراسحاق ڈار کا قائم مقام ایرانی وزیرخارجہ کو ٹیلی فون ، اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرافسوس کا اظہار

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 18 Second

نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ شہید کا بہیمانہ قتل بین الاقوامی قانون اور سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی کو ہفتہ کو ٹیلی فون کیا۔

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایرانی قوم اور قیادت کے گہرے غم کا اظہار کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی عوام کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت اور اسماعیل ہنیہ شہید کے بہیمانہ قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ۔

مزید برآں، پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر اس گھناؤنے فعل کی مذمت کی ہے، اسماعیل ہنیہ شہید کا بہیمانہ قتل بین الاقوامی قانون ،سفارتی اصولوں اور اقوام عالم کے درمیان قابل قبول طرز عمل کے خلاف ہے۔ ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم سے اس معاملے پر وزرائے خارجہ کی سطح پر بلائے جانے والے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی بھی درخواست کی۔ نائب وزیراعظم نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے بلانے کی مکمل حمایت کی۔نائب وزیراعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اہم اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %