0
0
Read Time:22 Second
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے تھے۔ ملزم کے خلاف 2016 اور 2017 میں مقدمات درج کیے گئے۔
ملزم مظہر اقبال اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو 5 مقدمات میں مطلوب تھا، اسے کوٹ لکھپت جیل لاہور سے تحویل میں لیا گیا۔