0
0
Read Time:45 Second
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوںاور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مقامی ادراے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام ریلیف اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور امدادی کاروائیوں میں ہاتھ بٹائیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ایک عالمی مسئلہ ہیں ، مشترکہ کوششوں سے ہی منفی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے اس وقت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، بارش کے دوران لوگوں کو احتیاتی تدابیر احتیار کرنی چاہیے۔