0
0
Read Time:39 Second
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں ہدف سے زائد محصولات جمع کر لیے۔
ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں مقرر کردہ محصولات کے ہدف 656 ارب روپے کے مقابلے میں 659.2 ارب روپے کے خالص محصولات جمع کیے گئے جبکہ جولائی میں 77.9 ارب روپے کے ری فنڈز بھی جاری کئے گئے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جولائی میں انکم ٹیکس کی مد میں 300.2 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 307.9 ارب روپے جمع کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 37.4 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 91.7 ارب روپے جمع کئے گئے۔