امجد زبیر ٹوانہ چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 27 Second

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیرٹوانہ نے استعفیٰ دے دیا۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد زبیر ٹوانہ نے پہلے حکومت سے درخواست کی کہ انہیں عہدے سے ہٹایا جائے اور دو روز تک حکومتی جواب کا انتظار کرنے کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ تحریری طور پر وزیراعظم کو ارسال کردیا، مستعفی ہونے سے قبل امجد زبیر ٹوانہ نے 2 سے زائد وفاقی وزراء سے بھی بات کی جنہوں نے انہیں عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت ایف بی آر میں 21 سے زیادہ افسران امجد زبیر ٹوانہ سے سینئر ہیں، ادارے کے سینئر افسران ان کے ساتھ تعاون نہیں کرتے تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آر نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے حکومت کو آگاہ بھی کیا، اس مقصد کے لیے انہوں نے حکومت کو تحریری مراسلہ بھجوایا۔

بتایا جارہا ہے کہ گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر امجد زبیرٹوانہ نے مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد اگلے سال 25 فروری کو ریٹائرڈ ہونا تھا لیکن وقت سے پہلے عہدہ چھوڑنے کے لیے امجدزبیر ٹوانہ نے وزیر مملکت احد چیمہ کو بھی ملاقات میں زبانی طورپر آگاہ کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم آفس کو تحریری طورپر مطلع کیا۔ یاد رہے کہ ملک امجد زبیر ٹوانہ کو گزشتہ برس اگست میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کیا گیا تھا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس وقت ملک امجد زیبر ٹوانہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، اس کے علاوہ ملک امجد زبیر ٹوانہ کو سیکریٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %