نارووال تعلیمی ترقی کی مثال بن چکا ہے، ن لیگ حکومت کو سازش کر کے نہ ہٹایا جاتا تو عوام کا مہنگائی سے برا حال نہ ہوتا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:2 Minute, 44 Second

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج نارووال تعلیمی ترقی کی مثال بن چکا ہے، ن لیگ حکومت کو سازش کر کے نہ ہٹایا جاتا تو عوام کا مہنگائی سے برا حال نہ ہوتا، عمران خان نے جھوٹ اور سوشل میڈیا میں پروپیگنڈے پھیلانے میں وقت ضائع کیا،پی ٹی آئی نے چار سالوں میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں بنایا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نارووال میں روڈ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ناروال کی عوام کا شکر گزار ہوں کہ 8 فروری الیکشن میں چھٹی مرتبہ اس حلقے کی نمائندگی کا حق دیا،میں نے صرف تعلیم کے ساتھ اپنا سیاسی سفر شروع کیا،یہ وعدہ کیا کہ عوام میرا ساتھ دے گی تو امن، تعلیم اور ترقی سے سر شار کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف نارووال میں سات ہزار سے زائد نوجوان زیر تعلیم ہیں جن میں پانچ ہزار طلبات ہیں۔اگر یہ یونیورسٹی نہ بنتی تو یہ نوجوان کبھی یونیورسٹی کی تعلیم نہ حاصل کر پاتے، خواتین یونیورسٹی سے گریجویشن کر کے نوکریاں حاصل کرنے میں کامیاب ہیں،یہ نوجوان خواتین کوریا، چین، جاپان میں پی ایچ ڈی کرنے جا رہی ہیں،یہ نوجوان خواتین پانچ ہزار خاندانوں کی قسمت بدل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک پڑھی لکھی ماں آنے والی نسلوں کو تعمیر کرتی ہے۔آج نارووال تعلیمی ترقی کی مثال بن چکا ہے،آج نارووال میں تعلیم کی وہ سہولت موجود ہیں جو کئی ضلعوں میں نہیں،یہ سب نارووال کے لوگوں کا مجھ پر اعتماد ہونے کی وجہ سے ممکن ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 2018 کی ن لیگ حکومت کو سازش کر کے نہ ہٹایا جاتا تو عوام کا مہنگائی سے برا حال نہ ہوتا،ایٹمی طاقت ملک کو کوئی ایسا لیڈر نہیں چلا سکتا جس نے کبھی زنگی میں یونین کونسل نہیں چلائی،اس شخص نے ملک کا وہ نقصان کیا جو ایک اناڑی کے ہاتھ گاڑی لگ جائے اور گاڑی ہر کھائی میں گرتی جائے۔
انہوں نے کہا کہ 2013 سے 2018 میں ہر روز یہ سوچتا تھا کہ کونسا نیا ترقیاتی منصوبہ شروع کیا جائے۔آج ہر روز سوچتا ہوں کہ ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ کیسے پورا کیا جائے۔اس ملک میں فساد کا رستہ نہ روکا گیا تو ہم قرضوں کی دلدل میں پھنس کر اپنی خود مختاری کھو بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل میں بیٹھ کر برطانیہ کے صحافیوں کو انٹرویو میں کہتا ہےکہ میں پنجرے میں بند ہوں،آج وہ اسی سیل میں بند ہے جہاں مجھے بند کیا گیا لیکن کیا کبھی میں نے کوئی شور کیا،عمران خان نے جھوٹ اور سوشل میڈیا پروپیگنڈے پھیلانے میں وقت ضائع کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چار سالوں میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں بنایا،پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو نفرت سے زہر آلود کر دیا۔انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان میں پیسا لگایا اور پی ٹی آئی نے چور ڈاکو کے نعرے لگا کر سرمایہ کاروں کو بھگا دیا،اگلے پانچ سال پاکستان کے لیے اہم ہیں کیونکہ ہم نے بیمار معیشت کو ٹھیک کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نارووال کے لوگوں نے ہمیشہ اپنے سیاسی شعور کا استعمال کر کے ن لیگ کو کامیاب کرایا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %