خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 7 Second

خیبر پختونخوا نے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کردی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبے کی حد تک 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی، جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کو خط لکھ دیا ہے، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خط میں چیف جسٹس سے شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے، جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں قائم ہوگا جو سنگل یا زیادہ رکنی کمیشن ہوسکتا ہے جس کے بعد ٹی او آرز کو فائنل کیا جائے گا، چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن کے لیے جج کا نام دیں گے لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

بتایا جارہا ہے کہ 27 جون کو کو خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی تھی، کمیشن کی منظوری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی، صوبائی کابینہ کے فیصلے کے تحت کمیشن کو 9 مئی کی مکمل تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی، تحقیقات کے بعد 9 مئی 2023ء کے واقعات میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %