واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 10 Second

واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 98 ہزار کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 90 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 47 ہزار600 کیوسک اور اخراج 47 ہزار600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 10 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 10 ہزار 300کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد28ہزار700کیوسک اور اخراج13 ہزار600 کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 65ہزار800 کیوسک اور اخراج 38 ہزار300 کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1515.90 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.924 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1198فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.135 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.30 فٹ ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.085 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %