0
0
Read Time:48 Second
ایک سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے جج افضل مجوکہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عدت کیس میں احسان کیا جس پر جج نے کہاکہ انہوں نے احسان نہیں انصاف کیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت صنم جاوید نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت کیس میں بری کرنے والے جج افضل مجوکہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ۔
یہ بھی پڑھیے
عدت میں نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار، کیس سے بری، رہائی کے روبکار جاری
جج افضل مجوکہ نے صنم جاوید کو جواب دیا کہ میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا۔
جج نے مزید کہا کہ وکلاء آتے رہے، انہوں نے دلائل دیے، میں نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا۔