چیئرپرسن پنجاب ویمن اتھارٹی محترمہ حنا پرویز بٹ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 1 Second

وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرچیئرپرسن پنجاب ویمن اتھارٹی محترمہ حنا پرویز بٹ کا ضلع جہلم میں قائم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا دورہ،ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کے ہمراہ چیئر پرسن پنجاب ویمن اتھارٹی نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا لیڈیز کمیونیکشن آفیسرز سے بات چیت کی۔

ڈی پی او نے چیئر پرسن پنجاب وومن اتھارٹی کو ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے قیام اور ورکنگ کے بارے بریف کیا، ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین پر تشدد ، ہراسگی اور خواتین سے متعلق جنسی جرائم کی ایف آئی آر کے اندراج ، تفتیش اور ٹرائل تک کے تمام مراحل میں خواتین کی رہنمائی کرے گا،چیئر پرسن پنجاب ویمن اتھارٹی نے کہا کہ خواتین15کال،ویمن سیفٹی ایپ کے لائیو چیٹ فیچر کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سےرابطہ کر سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کو درپیش تمام مسائل بشمول جنسی ہراسگی کا ترجیحی بنیادوں پر حل حکومت پنجاب کا ویژن ہے، حکومت پنجاب کے ویژن کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنانے کے لئے خواتیں شکایت کنندگان کی سہولت کے لیے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں آئی ٹی گریجویٹ لیڈیز پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کو تعینات کیا گیا ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %